دنیا
22 دسمبر ، 2016

حلب سے شہریوں کا انخلاء مکمل

حلب سے شہریوں کا انخلاء مکمل

 

شام کے جنگ زدہ شہر حلب سے شہریوں کا انخلاء مکمل ہوگیا ہے۔ جبکے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں ابھی بھی 15 شہر محصور ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق حلب کے مشرقی حصے میں محصور تمام شہریوں کو بسوں کے ذریعے شہر کے مغرب میں واقع دیہاتی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ چار ہزار سے زائد باغیوں نے رات کے اندھیرے میں شہر چھوڑ دیا ہے۔

عالمی ریڈ کراس کے مطابق حلب شہر کے مشرقی علاقوں سے اب تک 34ہزار شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے، اس دوران ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں باغی ابھی بھی شہر میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں ابھی بھی پندرہ شہر محصور ہیں جن کے شہریوں کیلئے امدادی سامان پہنچانے کی اشد ضرورت ہیں۔

مزید خبریں :