22 دسمبر ، 2016
جاپان کے ساحلی شہرایتواگوا کے ریسٹورنٹ میں لگی آگ نے 140عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ علاقوں سے 6 سو افراد محفوظ مقامت پر منتقل ہوگئے۔
جاپانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے، درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
سمندری ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں، آگ کے دھویں سے دو افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ حکام نے متعدد افراد کو انخلا کی ہدایت جاری کی ہے۔