پاکستان
23 دسمبر ، 2016

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ صفر

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ صفر

اویس عالم...کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

فلائٹ انکوائری کے مطابق گلف ائیرلائن جی ایف 752 کو مسقط کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :