26 دسمبر ، 2016
عمران خان نے کہا چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے چوہدری نثار کا بیان خوش آئند ہے اب تو چیئرمین نیب کو مستعفی ہو جانا چاہیے کہ اپوزیشن تو کیا وزیرداخلہ بھی انکی تقرری سپریم کورٹ کے تحت چاہتے ہیں۔
پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں صرف قانون غریب کے لیے ہے کسی امیر یا طاقتور کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اسی لیے یہ سارے بڑے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ ریگولیٹریز اتھارٹیز کو وزارتوں کا ماتحت کرنا بادشاہت کی طرف ایک قدم اور چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہے جس کے خلاف تحریک انصاف عدالت بھی جاے گی ۔