26 دسمبر ، 2016
عرفان نذیر ... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پلی بارگین قانون ڈھکوسلہ ہے ، فراڈ ہے جسےختم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، چند کوڑیاں واپس دے کر اربوں روپے کاغبن کرنے والے’ پاک دامن ‘ ہوجاتے ہیں۔
وزیر اعلی ٰ پنجاب شہبازشریف نےارفع کریم ٹاور میں ای سٹیمپ پیپر کے اجراء کی تقریب میں خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں پلی بار گین کے ساتھ ساتھ مجرموں کو جیل بھیجا جاتا ہے، پلی بار گین جیسے فراڈ قانون کو جمہوریت پر شب خون مارنے والے جرنیل نے بنایا اس لئے اس پر بات نہیں کی جاتی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تھانے اورکچہریاں دونوں بکتے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں مریض تڑپ تڑپ کر مر جاتےہیں لیکن ڈاکٹر دیر سے آتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی بروقت حاضری یقینی بنانے کےلیے میں جلد ای رجسٹر سسٹم شروع کیا جارہا ہے ۔
چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ اسٹمپ پیپر اب تین دن کی بجائے صرف پندرہ منٹ میں ملے گا۔ ای سسٹم کے تحت صرف چھ ماہ میں 10 ارب 65 کروڑ روپے کے اسٹمپ پیپر فروخت کئے گئے ہیں۔