27 دسمبر ، 2016
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ باپ بیٹا کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے، یہ حکومت تو اچھی نہیں کرسکے تھے، شاید اپوزیشن اچھی کر لیں۔
طلال چودھری نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی تقریر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بےنظيرقتل کے بعد 5 سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی، اس وقت قاتلوں کوکیوں نہ پکڑا ؟
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نام کےساتھ بھٹو نہ لکھیں، نام لگانے سےکوئی بھٹو نہیں بنتا۔