27 دسمبر ، 2016
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حلال کی کمائی باہر سے پاکستان لے کر آیا ہوں، 1983ء میں فلیٹ لیا کبھی نہیں چھپایا کہ میرا فلیٹ نہیں۔
عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے مے فیئر کے فلیٹس چھپانے کے لئے جھوٹ بولا، مولانا صاحب کے بارے میں وکی لیکس نے صحیح انکشاف کیا تھا، مولانا صاحب کہتے رہے کہ انہیں وزیر اعظم بنا دیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پلان کا انتظار کررہے ہیں، اس کے بعد لائحہ عمل دیں گے۔