27 دسمبر ، 2016
نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض رہنماؤں نے آصف زرداری کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے جس میں دوسری سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شریک کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دوسرے رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔