27 دسمبر ، 2016
ماسکو میں پاک، چین روس اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوگیا ہے، افغان امن عمل کے لیے مشاورتی دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے،چین اور روس کی جانب سے مذاکراتی عمل میں معاون طالبان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گرد فہرست سے نکلوانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں چین، روس اور پاکستان پرمشتمل سہ فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی صورتحال اور انتہا پسند گروہوں کی کارروائیوں پر تشویش کااظہارکیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاکہ سہ فریقی اجلاس میں افغانستان کی شرکت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سہ ملکی اجلاس میں افغانستان کوشامل کئے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔