دنیا
28 دسمبر ، 2016

ترک فوج کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ، 44 جنگجو ہلاک

ترک فوج کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ، 44 جنگجو ہلاک

ترک فوج نے شام کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرکے 44 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

عرب ٹی وی نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شمالی شہر الباب کو داعش جنگجوؤں سے آزاد کرانے کے لئے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھتے ہوئے داعش کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

فضائی حملوں میں کم از کم 44 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا ہے جبکے زخمی ہونے والوں کی تعداد 117 بتائی جارہی ہے، ترک فوج کے بیان میں کہا گیا کہ توپخانے کی کارروائی میں داعش کے 154 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :