پاکستان
31 دسمبر ، 2016

سائبر کرائم،اہم شخصیات کی جعلی تصویر،دو ملزمان گرفتار

سائبر کرائم،اہم شخصیات کی جعلی تصویر،دو ملزمان گرفتار

 

اعزاز سید... اہم شخصیات کی جعلی تصویر کے معاملے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائمزونگ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی تصویر کا مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے،دونوں ملزمان سے اعلیٰ شخصیات کی جعلی تصویر کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق ملتان سے ہے،جنہیں اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا ،ملزمان کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔

مزید خبریں :