دنیا
02 جنوری ، 2017

بغدادمیں خودکش کاربم دھماکا،ہلاکتیں 36 ہوگئیں

بغدادمیں خودکش کاربم دھماکا،ہلاکتیں 36 ہوگئیں

عراقی دار الحکومت بغداد کا مشرقی علاقہ الصدر سٹی میں خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شہر کے دیگر علاقے زور دار دھماکوں کی گونج سے لرز اُٹھے۔

عراقی میڈیا کے مطابق دھماکا الصدر سٹی کے مصروف چوک پر ہونے والے دھماکے میں زیادہ تر مزدور ہلاک ہوئے، دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 47 بتائی گئی ہے۔

اس دھماکے کے چند گھنٹوں بعد بغداد کے شمالی علاقہ الشعب کے تجارتی مرکز میں یک بعد دیگر ے چار دستی بم دھماکے ہوئے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ٕ، بغداد میں ہفتے کے روز تین بم دھماکوں میں انتیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

مزید خبریں :