دنیا
03 جنوری ، 2017

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس کی تفتیش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس کی تفتیش

 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس نے تین گھنٹے تک تفتیش کی ہے تاہم تفتیش کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کرپشن اور غیر قانونی طور پر تحائف وصول کرنے کے الزامات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے پولیس نے تین گھنٹے طویل تفتیش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ تفتیش ان کی رہائش گاہ پر کی گئی لیکن تفتیش کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ میںنے کوئی غلط کام نہیں کیا، مخالفین زیادہ خوشی کا اظہار نہ کریں۔

مزید خبریں :