03 جنوری ، 2017
روس نے حزب اسلامی کےسربراہ اور سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ فہرست سے نکالنے کے معاملے کو بلاک کردیا۔
افغان میڈیاکےمطابق روس نے حزب الاسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کےعمل کو بلاک کردیا ہے۔ترجمان حزب الاسلامی نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیرملکی حکومتوں اور اقوام متحدہ پر گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سےنکالنے پر زوردے۔
یاد رہے کہ گلبدین حکمت یار افغان جہاد کے دوران اسکے صف اول کے رہنمائوں میں سے تھے، بعض ازاں وہ ایران چلے گئے تھے، جہاں طویل عرصے تک جلاوطنی کے بعد وہ اب افغانستان میں موجود ہیں۔