04 جنوری ، 2017
بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو امید ہے کہ چین کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے دہشت گرد قرار دلوانےمیں بھارت کے موقف سے اتفاق کر لے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی توقع ہے کہ چین ہمارے موقف کی حمایت کرے گا۔ گزشتہ سال 30 دسمبر کو چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دلوانے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔