پاکستان
27 جون ، 2012

سپریم کورٹ، این آراو عمل درآمد سے متعلق وزیراعظم سے جواب طلب

سپریم کورٹ، این آراو عمل درآمد سے متعلق وزیراعظم سے جواب طلب

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے این آر او کالعدم قرار دیئے جانے سے متعلق اپنے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا جواب بھی منگوالیا ہے ۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس آصف کھوسہ اور جسٹس عظمت پر مشتمل بنچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کے سابق اعلی عہدے دار احمد ریاض شیخ اور سابق ایم ڈی ، او جی ڈی سی ایل عدنان خواجہ کے وکیل ڈاکٹر باسط پیش ہوئے، انہوں نے کہاکہ ان کے دونوں موکل نوکری سے فارغ ہوگئے ہیں، سزا کے بطور تمام جرمانے بھی دے دیئے ہیں، اونٹ نکل گیا ہے، اب دم پکڑے رہنا شان کے خلاف ہے، عدالت حکم کردے کہ یہ مقدمہ کا آخری دن ہے۔ جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ یہ تو ہم نہیں کرسکتے، نیب کے وکیل موجود نہیں ہے، عدالت نے سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے وکیل سے پوچھا کہ کیا نیب نے ملک قیوم کیخلاف کوئی ریفرنس فائل کیا؟وسیم سجاد نے کہاکہ ملک قیوم لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، نیب نے پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق بھی کی ہے، بعد میں عدالت نے اپنے حکم میں اٹارنی جنرل کو کہاکہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق نئے وزیراعظم سے پوچھ کر بتائیں ، آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ سابقہ وزیراعظم کو اس کیس میں سزا ہوئی، اب توقع ہے کہ نئے وزیراعظم ، عدالتی حکم پر عمل کریں گے؟

مزید خبریں :