دنیا
04 جنوری ، 2017

استنبول حملہ:پتہ نہیں تھا شوہر داعش سے متاثر ہے،اہلیہ کا بیان

استنبول حملہ:پتہ نہیں تھا شوہر داعش سے متاثر ہے،اہلیہ کا بیان

استنبول نائٹ کلب حملہ آور کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کا شوہر داعش سے متاثر ہے، ملازمت کے لیے ترکی آئے تھے، حملے سے تعلق کے شبے میں استنبول ایئرپورٹ سے دو غیرملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اسے حملے کا علم ٹی وی دیکھ کر ہوا، حملہ آور بیوی اور دو بچوں سمیت نومبر میں کرغزستان سے ترکی آیا، قونیہ میں کرایے پر فلیٹ لیا، 29 دسمبر کو استنبول گیا تھا۔

حملہ آور کی تصاویر جاری کرنے پر حملہ آور کے پڑوسیوں نے کال کر کے پولیس کو اس کی رہائش اور خاندان سے متعلق اطلاع دی تھی، دوسری طرف حملہ آور کی تلاش زور و شور سے جاری ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے اتاترک ایئرپورٹ سے دو مشتبہ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے اب تک چودہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ سال نو کی آمد پر نائٹ کلب حملے میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

 

مزید خبریں :