04 جنوری ، 2017
ملائیشیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 23 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملائیشین حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں مون سون بارشوں کا زیادہ تر زور ترنگانو اور کیلانتن کے صوبوں میں ہے تاہم تاحال ان بارشوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان علاقوں کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر امدادی اداروں نے 23ہزار سے زائد شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات میں منتقل کردیا ہے۔ ٹراپیکل بیلٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے ملائیشیا میںٕ ہرسال برسات کے دوران سیلاب آتے رہتے ہیں۔