04 جنوری ، 2017
سعودی عرب میں پولیس نے کاروائی کرکے گاڑیوں کے پارٹس چوری کرنے والے پاکستانی اور بنگالی گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق چار پاکستانی اور تین بنگالی تارکین وطن پر مشتمل گروہ دار الحکومت ریاض کے مغربی علاقوں میں سرگرم تھا، اور مہنگے اور نئی گاڑیوں کے مختلف قیمتی پارٹس کو چوری کرکے انھے اسپیئر پارٹس کی دکانوں کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گروہ کے گرفتار پاکستانی ملزمان کے نام زين محمد غلام، محمد عنان غلام، محمد عرفان غلام اورسلمان غلام بتائے گئے ہیں، جبکے بنگالی ارکان کو فيصل امام حسين أحمد، عبدالمنان أبرار اور ہارون مياں کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔