04 جنوری ، 2017
ترکی نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پشت پناہی سے باز رہے۔
ایک انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کی کوششوں کے لیےخطرہ ہیں، ایران وہاں موجود ملیشیا اور شامی حکومت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے باز رکھنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالے۔
ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہے ہیں۔