05 جنوری ، 2017
فلپائن میں 100 کے قریب مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تقریباً 158 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبے کوٹا باٹو کے شہر کیدا پاوان میں واقع شمالی کوٹا باٹو جیل پر مسلح افراد نے بدھ کو علی الصبح حملہ کیا،پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فوج کی اضافی نفری بھی طلب کی گئی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 6 قیدی ہلاک ہوگئے جن میں سے 5 وہ قیدی تھے جو فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جبکہ باغیوں کی فائرنگ سے ایک گارڈ بھی ہلاک ہوگیا۔