بلاگ
05 جنوری ، 2017

آہ! جو چمن سجا کر چلے گئے

آہ! جو چمن سجا کر چلے گئے

میری بیٹی فاطمہ کا آج تیرہواں جنم دن ہے اور اسے میں سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ یہ بتا رہا ہوں کہ آج ایک بہت بڑے انسان کا بھی جنم دن ہے جو ،اب اگر ہم میں ہوتےتو ان کی عمر 89 سال ہوتی۔

میں نے اسے بتایا کہ وہ عجیب لوگ تھے جنھوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کی ۔جو نہ کبھی رکے اور نہ ہی ان کو جھکایا جا سکا ۔یہ وہ لوگ ہیں جو صدیوں کی تاریخ لئے پیدا ہوتے ہیں اور اپنی جراتوں سے زمانے کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ان کا ہونا ہی بہت اچھاہوتا ہے۔

پاکستان نے دو ایسی شخصیات دیکھی ہیں ۔ایک اس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور دوسرے پاکستان کوایٹمی قوتبنانے والے ذوالفقار علی بھٹو ۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس مرد مجاہد کو سیکورٹی رسک کہا جاتا رہا لیکن اس بھٹو ازم کی قوت کو نہ سمجھ سکا ۔

ان کی شخصیت کا طلسمی حصار اہل دل کے ساتھ رہے گا۔
(ادارے کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)