پاکستان
01 فروری ، 2012

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہیگا

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام اور پاراچنار میں منفی 10 ڈگری رکارڈ کیاگیامحکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے بارش کا سبب بننے والی نئے سلسلے کے شروع ہونے کا بھی امکان ہے ، بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جمعہ سے سوموار تک جاری رہے گا اس دوران بلوچستان ،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفابری کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز مری اور گلیات میں مزید برفباری ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں صفر، راولپنڈی میں 02 ڈگری سنٹی گریڈ ، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 02 ، کراچی میں10، پشاور میں ایک ، کوئٹہ میں منفی 06 ، اسکردو میں منفی08 ، قلات میں منفی 07 ، زیارت میں منفی 09،مری میں منفی 04 ، گلگت میں منفی 02 اور پاراچنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :