07 جنوری ، 2017
بھارتی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے کہا کہ اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی وار بند نہ کی تو ایک بار پھر اس کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کرسکتے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے پارٹی نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہے ۔
امیت شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی وار بند نہ کی تو اس کے خلاف ایک بار پھر غیر روایتی انداز میں اقدام اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے اقدام کو بھی سراہا ۔