پاکستان
01 فروری ، 2012

لاہور: اسپتال میں دوران زچگی خاتون کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج

لاہور … لاہورکے جناح اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی ہلاکت پر ورثاء مشتعل ہوگئے،جنہوں نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی،اسپتال کے عملے سے لڑائی کے باعث دس افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ کی رہائشی 25 سالہ مدیحہ بی بی کوتین روز قبل زچگی کیلیے لاہورکے جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب مریضہ جاں بحق ہوگئی۔جس کے بعد ورثاء مشتعل ہو گئے ،اور انہوں نے اسپتال عملے کیساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی،اس دوران پانچ سیکیورٹی گارڈز،عملے کے دو ارکان اور خاتون کے تین لواحقین زخمی ہو گئے ،ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مدیحہ کی موت غلط انجکشن کی وجہ سے ہوئی،پولیس کاکہنا ہے کہ اسپتال عملے یا لواحقین کی جانب سے کوئی درخواست آئی تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :