01 فروری ، 2012
لاہور … لاہورمیں کینال روڈ پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری،ریسکیو عملے کی بروقت کاروائی سے کار ڈرائیور کو بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق محمدشاہد نامی جو میاں چنوں کا رہائشی ہے ،شراب کے نشے میں اپنی کار پر کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ مغل پورہ کے قریب اپنی تیزرفتار کار پرر قابو نہیں رکھ سکا جس کے نتیجے میں کار نہر میں جا گری۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کار میں سوارمحمد شاہد کو بچا لیا گیا۔پولیس نے محمدشاہد کو نشہ کرنے کے الزام پر حراست میں لے لیا ہے ۔