دنیا
09 جنوری ، 2017

جنسی تشدد،21 جنوری کو بھارتی خواتین کا احتجاج کا اعلان

جنسی تشدد،21 جنوری کو بھارتی خواتین کا احتجاج کا اعلان

 

بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے مسلسل واقعات کے خلاف بھارت بھر کی خواتین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئیں ،خواتین نے اکیس جنوری کو بھارت کے تمام شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

بنگلورمیں نئے سال کے جشن کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا بنگلور ہی کی ایک سڑک پر دو موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی ان الزامات پر بھارتی سیاست دانوں نے خواتین کو ہی موردالزام ٹھہرایا تھا ۔

اس پر بھارت کی خواتین تنظیمیں ایک ہوگئی ہیں اور انھوں نے اکیس جنوری کو بھارت بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے بھارت میں 2015 کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 34 ہزار سے زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوئے تھے جبکہ بدنامی کے ڈر سے بے شمار واقعات سامنے ہی نہیں آپاتے ۔

مزید خبریں :