کاروبار
27 جون ، 2012

طیارے میں ہیروئن،چیئر مین پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم دیدیا

کراچی…چیئرمین پی آئی اے راؤ قمر سلیمان نے پی آئی اے کے طیارے سے ہیروین برآمد ہونے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا پتا چلانے کا حکم دیا ہے۔ پی آئی اے سیکورٹی تحقیقات کرئے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسٹمز حکام نے پی آئی اے سیکورٹی کے ہمراہ جناح ا نٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 کے طیارے پر چھاپہ مارا اور طیارے کے باتھ روم میں چھپائی گئی ساڑھے چار کلوگرام سے زیادہ ہیروین برآمد کرلی۔ یہ ہیروین لندن اسمگل کرنے کیلئے طیارے میں چھپائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہیروین اسمگل کرنے کی کوشش میں پی آئی اے کا عملہ ملوث ہے تاہم ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے ، پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے تمام طیاروں کی خصوصی جانچ کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :