پاکستان
13 جنوری ، 2017

رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق اوررجسٹرارعارف حیدرگرفتار

رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق اوررجسٹرارعارف حیدرگرفتار

ایم کیو ایم لندن کے پاکستان میں قائم قام انچارج ساتھی اسحاق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کوبھی حراست میں لیا گیا۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پارٹی کے قائم مقام انچارج ساتھی اسحاق کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھی اسحاق کو جمعرات کی رات پونے 10 بجے سندھ ہائی کورٹ کے قریب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھر جانے کے لئے دفتر سے نکلے تھے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ عارف حیدر ایم کیو ایم لندن کے ممبر ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے ساتھی اسحاق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :