13 جنوری ، 2017
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انتونیوگٹرریسمقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہیں،وہ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے سربراہان سےبات چیت کرینگے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کےترجمان اسٹیفنزڈی جورک کا پریس بریفنگ میں کہنا تھاکہ سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس دنیا میں پھیلے ہوئے تمام مسائل کو دیکھ رہے ہیں، وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرچکے ہیںتاہم مصروفیت کےباعث پاکستان اوربھارت کےوزرائےاعظم سےتاحال رابطہ نہیں کر سکے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی مقبوضہ کشمیر خصوصاً ضلع کپواڑہ اورراجوڑی کی صورتحا ل سےآگاہ کرچکی ہیں،انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورتحال کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جبکہ 6جنوری کو سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی تھی۔