پاکستان
27 جون ، 2012

سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ،15افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

 سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ،15افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

سبی… سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ دھماکا قریب ہی واقع ایک چائے کے کیبن پر ہوا۔

مزید خبریں :