کاروبار
13 جنوری ، 2017

وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

 

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہیں، کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہیے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہوسکیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ کھاد پر سبسڈی کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے گئے تھے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر یہ سبسڈی دے رہی تھیں اور یہ مختص رقم خرچ ہوچکی تھی۔

مزید خبریں :