13 جنوری ، 2017
تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت میں پاکستان دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، 2016ء کے ابتدائی6 ماہ کے دوران پاکستان میں تیل اور گیس کے سب سے زیادہ80 ذخائر دریافت ہوئے۔
دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر تحقیقی ادارے ریسرچ اینڈ مارکیٹس کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تیل و گیس کے ذخائر پاکستان میں ملے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکا اور ناروے رہے۔
ریسرچ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 2016ءپاکستان، امریکا اور ناروے گیس کی دریافت کرنے والے 3 بڑے ممالک ہیں، 2016ء کی دوسری سہ ماہی میں گیس کے30سے زائد ذخائر دریافت ہوئے۔
2016 ءکے ابتدائی 6 مہینوں میں پاکستان میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائردریافت ہوئے، 6 مہینوں کی دریافت میں آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال براعظم ایشیاء گیس کی دریافت میں سرفہرست رہا، دوسرے نمبر پر افریقہ اور تیسرے پر یورپ رہا، گہرے پانی کے مقابلے میں زمین پر زیادہ ذخائر ملے۔