27 جون ، 2012
سبی…بدھ کی شب سبی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی شاہد سلیم کے اعلامیئے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اٹھا رہ افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے۔انھوں نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ادھر اسپتال ذرائع نے بتایا ہے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہے جبکہ 30افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر امداد ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچانا شروع کردیا ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی جو راولپنڈی سے کوئٹہ جانے کے لیے کھڑی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ دھماکا قریب ہی واقع ایک چائے کے کیبن پر ہوا۔