01 فروری ، 2012
نیویارک … پاکستان نے شام سے متعلق عرب لیگ کے منصوبے کی حمایت کردی ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبداللہ حسین ہارون نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی صورتحال ہم سب کیلئے تشویشناک ہے،شام میں بیگناہ اور نہتے شہریوں کا قتل عام بند ہونا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ شام سے متعلق عرب لیگ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور شام کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار صرف عوام کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا پرامن حل نکل سکتا ہے اور امید ہے شام میں عرب لیگ کا مشن دوبارہ شروع ہوگا ،عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سلامتی کونسل شام کے مسئلے کا پرامن حل نکال سکتی ہے اور شام کے مسئلے کا کوئی متفقہ حل ہی بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔