پاکستان
27 جون ، 2012

قیمتی لکڑی کی چوری کا الزام، محکمہ جنگلات کے تین افسران گرفتار

قصور…قصور کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کے الزام میں محکمہ جنگلات کے تین افسران کو گرفتار کر لیا ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں ڈپٹی فاریسٹ آفیسرمحمد سلیم،سابقہ ڈپٹی فاریسٹ آفیسر صدیق ڈوگر اور ایس ڈی او فرید اسمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے درج کئے والے مقدمے کا نمبر 21/12ہے۔

مزید خبریں :