کھیل
15 جنوری ، 2017

دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسرا ون ڈے،آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

 

 

دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔برسبین میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں اظہرعلی اور وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک اور جنید خان شامل کیا گیا ہے۔

پاکستا ن کے اسکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان) ، شرجیل خان ، بابر اعظم ،اسد شفیق،شعیب ملک، عمر اکمل ، محمد رضوان(وکٹ کیپر)،عماد وسیم،محمد عامر ،جنید خان اور حسن علی شامل ہیں ۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں پرجوش ہیزل ووڈ جنہیں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آرام دیا گیا تھا کو دوسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر ، ٹریوس ہیڈ ،اسٹیون اسمتھ (کپتان)کرس لائن ، مچل اسٹارک ، گلین میکس ویل ، میتھیو ویڈ ( وکٹ کیپر) جیمز فلکنز ،پیٹ کیومینز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 92 رنز سے شکست دے کر ایک میچ کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے خلاف وائٹ واش کیا تھا۔

مزید خبریں :