دنیا
28 جون ، 2012

چین نے پاکستانی ایٹمی پلانٹ پر مغرب کے تحفظات مسترد کردئیے

چین نے پاکستانی ایٹمی پلانٹ پر مغرب کے تحفظات مسترد کردئیے

سیٹل ... مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی پلانٹ پر تحفظات کو چین نے مسترد کردیا ہے اور پاورپلانٹس کی معلومات دینے سے بھی انکار کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی شہرسیٹل میں ہونے والے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے اجلاس میں مغربی ممالک نے پاکستان میں جوہری پلانٹ کی توسیع کے منصوبے کی مزید معلومات دینے کے لیے چین پر دباوٴ ڈالا تھا، مگرچین نے ہر قسم کا دباوٴ مسترد کر دیا،سفارتی ذرائع کے مطابق بیجنگ کے اسلام آباد کے ساتھ جوہری روابط پر واشنگٹن، دہلی اور دیگر دارالحکومتوں کو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کے حوالے سے بڑی بے چینی کا شکار رہے ہیں۔ امریکی شہر سیٹل میں 21 اور 22 جون کو 46 ممالک کے نیو کلیئر سپلائز گروپ کے سالانہ اجلاس میں متعدد ممالک نے اپنے خدشات کااظہار کیا۔ چین کی جانب سے پاکستان کے پنجاب ریجن میں چشمہ نیو کلیئر پاور کمپلیکس پر مزید 2 ریکٹرز تعمیر کرنے کے معاملے پر ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ اس پر نظرثانی کرے گا۔

مزید خبریں :