01 فروری ، 2012
کراچی … کراچی میں اتوار سے شروع ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے لیاری سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی جبکہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکومت سندھ نے ہمیشہ کی طرح ڈبل سواری پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق لیاری پیپلز اسٹیڈیم کے عقب سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی، جس کی شناخت تیس سالہ طاہر اللہ کے نام سے ہوئی۔گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نعیم کو ہلاک کر دیا۔ سائٹ میں بھی مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑگیا۔ گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ملیر ہالٹ میں منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی کو روک کر اس پرفائرنگ کردی، جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک شخص راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر کیپٹن اشفاق احمد قاضی کے نام سے ہوئی، جو عسکری فور کے رہائشی اورملیر15میں کلینک چلاتے تھے۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ایک اورواردات میں نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں موبائل فون کمپنی کیفرنچائز پر دومسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ اور کسٹمر کئیر کے کاوٴنٹر پر بیٹھی خاتون کو قتل کردیا، دو افراد زخمی بھی ہوئے۔وزیرداخلہ سندھ منطور وسان نے شہر میں بد امنی کو روکنے کے لئے آج صبح سے 12 ربیع الاول کی رات تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پرپابندی کا روایتی اعلان کردیا ہے۔