17 جنوری ، 2017
بھارتی فلموں کی درآمد کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،بھارتی فلموں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کریں گی۔
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ موجودہ پالیسی برقرار رکھی جائے یا نئی پالیسی تشکیل دی جائے۔
دوسری طرف جرمن ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے قبل ملکی انٹیلی جنس ایجنسی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان میں پاکستان مخالف کوئی پروپیگنڈا نہ ہو۔
اس مقصد کے لیے یہ ایجنسی ان فلموں کا باقاعدہ طور پر جائزہ لے گی۔