پاکستان
18 جنوری ، 2017

وزیراعظم کی آج ڈیووس میں مصروفیات

وزیراعظم کی آج ڈیووس میں مصروفیات

 


عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک وزیراعظم نواز شریف آج ڈیووس میں مختلف رہنماؤں اور وفود سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعظم نواز شریف سب سے پہلے سوئس کنفیڈریشن کے صدر سے ملاقات کریں گے ،اس کے بعد چینی وفد اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ سی ای او سے ملاقات ہوگی۔

پاکستانی وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ، سوئیڈن اور سری لنکا کے وزرائے اعظم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کثیرالقومی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ عشائیے میں شریک ہوںگے۔

مزید خبریں :