28 جون ، 2012
لاہور… لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال آج گیارہویں روز بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت پنجاب اور ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والی تکرار میں غریب مریض پسنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب اور ڈاکٹرز کے درمیان مذکرات میں ناکامی کے بعد صورتحال اور پریشان کن ہوگئی ہے۔اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے غریب مریض علاج کے بغیر ہی مایوس لوٹ رہے ہیں۔