کاروبار
28 جون ، 2012

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری

کراچی… روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 70 پیسے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ دباوٴ کا شکار رہا اور اس ڈالر کی قدر میں مزید 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 96 روپے کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک طرف توگرتی ہوئی قوت خرید تو دوسری جانب قدر کھوتا روپیہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے جبکہ حکمران ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :