دنیا
28 جون ، 2012

امریکی صدر کل کیلیفورنیا میں آگ سے متاثرہ جنگلات کادورہ کرینگے

امریکی صدر کل کیلیفورنیا میں آگ سے متاثرہ جنگلات کادورہ کرینگے

کیلیفورنیا…امریکی صدر بارک اوباما کل کیلیفورنیا میں آگ سے متاثرہ جنگلات کادورہ کریں گے جہاں وہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں البتہ آگ بجھانے والے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار ہوگئی ہے جبکہ آگ سے جنوبی ایئرفورس اکیڈمی گراؤنڈ کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔ کیلیفورنیا کے آگ بجھانے والے ادارے کے سربراہ رچ براؤن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آگ سے متاثر ہونے والے گھروں کی تعداد سے آگاہ ہیں لیکن جب تک ان عارضی گھروں میں مقیم افراد کی مکمل تعداد کا پتہ نہیں چل جاتا وہ کچھ بھی نہیں بتا سکتے۔ گورنزر جان ہیکن لوپر نے بتایا کہ منگل کی شام بھڑکنے والی اس آگ کی زد میں آکر متعدد گھر تباہ ہوگئے لیکن ان کی حتمی تعداد کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ فائرانفارمیشن آفیسر کے مطابق انہوں نے متاثرہ گھروں کے بارے میں اعدادوشمار اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں البتہ ابھی حتمی تعداد کا انداہ لگانا مشکل ہے کیونکہ ابھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :