پاکستان
28 جون ، 2012

عوامی سفارتکاری سے پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم

عوامی سفارتکاری سے پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، عوامی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سیکریٹری خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام نے انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کو افریقی ممالک پر فوکس کرنا چاہئے، ان کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کی مثبت ساکھ کو فروغ دیا جائے۔

مزید خبریں :