خصوصی رپورٹس
25 جنوری ، 2017

مائیکل جیکسن کوقتل کیاگیاتھا،بیٹی کادعویٰ

مائیکل جیکسن کوقتل کیاگیاتھا،بیٹی کادعویٰ

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے باپ کو قتل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمرےسزاوارہیں مگرمائیکل جیکسن کی موت کےپیچھےکچھ اور برے عوامل تھے۔

پاپ اسٹارمائیکل جیکسن کی موت کےوقت ان کی بیٹی پیرس کی عمر11برس تھی۔ان کی موت کوغیرارادی قتل قراردیتےہوئےعدالت نےڈاکٹرمرےکو4برس قیدسنائی تھی۔

پیرس جیکسن نے ایک انٹرویو میںبتایاکہ2009میں مائیکل جیکسن کی موت نشہ آوردوائی کی زیادہ مقدارلینےسےہوئی تھی۔

انہوں نےانٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ مجھے14برس کی عمرمیں ایک انجان شخص نےزیادتی کانشانہ بنایا۔ میں نےکئی بارخودکشی کی کوشش کی اورخودکوزخمی بھی کیا۔ایسالمحہ آگیاتھاکہ مائیکل کہتےتھےاک دن وہ مجھےماردیں گے اور پوراخاندان یہ بات جانتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شطرنج کےکھیل کی طرح ہےاورمیں اس وقت اتناہی بتاسکتی ہوں۔

 

۔
۔
ڈاکٹرمرےسزاوارہیں مگرمائیکل جیکسن کی موت کےپیچھےکچھ اوربرےعوامل تھے،پیرس۔۔۔
یہ شطرنج کےکھیل کی طرح ہےاورمیں اس وقت اتناہی بتاسکتی ہوں،پیرس۔۔

 

 

 

 

مزید خبریں :