خصوصی رپورٹس
25 جنوری ، 2017

پاکستان میں کرپشن کم ہو گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کااعتراف

پاکستان میں کرپشن کم ہو گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کااعتراف

 


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی اعتراف کر لیا کہ پاکستان میں کرپشن کم ہو گئی۔ جنوبی ایشیا میں چین اورپاکستان کرپشن کم کرنےمیں پہلےاوردوسرےپررہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں کرپشن کم کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری کے ساتھ116ویں نمبرپرآگیا۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کرپشن میں 12درجے بہتری کی طرف گامزن ہے،بھارت کرپشن میں کمی میں صرف 5درجے بہتری الاسکا،سری لنکا کرپشن میں منفی 4درجے تنزلی کا شکار ہوا،بنگلہ دیش2،نیپال اور ایران سات سات درجہ کی طرف گامزن ہے ۔

رپورٹ میں176ممالک میں شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کا 116ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔شفافیت کے لحاظ سے پاکستان کو پہلے کی نسبت 32پوائنٹس ملے۔2012میں پاکستان 174ممالک میں 139 ویں نمبر پر تھا۔

 

مزید خبریں :