پاکستان
25 جنوری ، 2017

آرٹیکل 62،63 میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے: انوشہ رحمان

آرٹیکل 62،63 میں ترمیم پر غور شروع کردیا ہے: انوشہ رحمان

 

آسیہ انصر...وزیرمملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے آرٹیکل 62،63 میں ترمیم پر غور شروع کردیا، تمام سیاسی جماعتیں آرٹیکل 62، 63 پر تجاویز دے رہی ہیں۔

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد وزیرمملکت انوشہ رحمان کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62، 63 کو ایسے رہنے دینے یا پرانی شکل میں بحال کرنے پر مشاورت جاری ہے،سینیٹ الیکشن سے ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔

انوشہ رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیٹی میں اتفاقم کیا گیا ک ہدہری شہریت والا پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا،الیکشن سےمتعلق آئینی ترامیم، اوورسیز ووٹنگ اور خواتین کیلئے ووٹنگ کی کم از کم شرح مقررکرنے پر مشاورت جاری ہے۔

مزید خبریں :