26 جنوری ، 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر دستخط کر دیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو سرحد پر 3200 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی جائے گی ، صدر ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق 2حکم ناموں پر بھی دست خط کیے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن والی ریاستوں کیلئے وفاقی فنڈ روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے، اہم حکم ناموں پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب بھی کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحد کے بغیر کوئی قوم قوم نہیں ہوتی، امریکا آج سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا کنٹرول پھرسے سنبھال رہا ہے، میکسیکو کی سرحد پردیواربنانے کے وعدے کو پوراکرنے اورتارکین وطن سے متعلق دواعلامیوں پردستخط سرحدوں کی حفاظت کی ابتدا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکاکو اپنی جنوبی سرحد پر پریشانیوں کا سامنا رہا ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکالیں گے، سرحد پر دیوار کی تعمیرکے کام کی میں خود نگرانی کروں گا، دوسرے ممالک اپنے جرائم پیشہ افراد کو واپس لیں، ہمارے اقدامات سے امریکا کا تحفظ یقینی ہوگا، تارکین وطن سےمتعلق پالیسی میں اصلاح سےہزاروں جانیں بچیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مزیدپانچ ہزارسرحدی آفیسراورٹرپلنگ آئس آفیسرزکوبھرتی کیا جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کے جرائم سے متاثرہ افراد کومدد فراہم کرنے کے لیے آفس بھی قائم کیاجائے گا، غیرقانونی تارکین وطن سےمتاثرہ امریکی شہریوں کی امدادکےلیےدفترقائم کررہےہیں، امریکی میڈیاکھلی سرحدوں سےمتاثرہونےوالےشہریوں کی خبرپیش نہیں کررہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میکسیکوکےساتھ معاشی اورسیکیورٹی تعاون بڑھایاجائےگا، میکسیکوکی سرحدپردیوار سےہزاروں انسانی جانیں اورلاکھوں ڈالرزبچیں گے، میکسیکوکے ساتھ امن وسلامتی کو بہتربنانے کےلیے کام کریں گے۔