پاکستان
28 جون ، 2012

نائب وزیراعظم کوغیر آئینی قرار دینے کی درخواست دائر

کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں نائب وزیر اعظم کے عہدے کو غیر آئینی قرار دے کر نو ٹیفیکیشن معطل کر نے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزارمولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی اسکی گنجا ئش ہے اسکے علاوہ یہ عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر بنایا گیا ہے اور سابقہ وزیر اعظم کی غیرآئینی پالیسیوں کو جاری رکھنے کی کو شش ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کہ 65 وزراء اور مشیران کی تقرری اٹھارویں آئینی ترمیم کی خلاف ورزی ہے اس لئے نائب وزیر اعظم کے نو ٹیفیکیشن سمیت تمام غیر آینی احکامات کا لعدم قرار دیے جائیں۔

مزید خبریں :